Saturday, April 20, 2024

این اے 110: وزیردفاع اپنا دفاع کرنے میں کامیاب

این اے 110: وزیردفاع اپنا دفاع کرنے میں کامیاب
November 10, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے حلقے این اےایک سودس میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی دوبارہ انتخاب کےلئے درخواست مسترد کردی۔عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئےکیس خارج کردیا۔ تفصیلا تکےمطابق کپتان کامسلم لیگ ن کی  چوتھی  وکٹ گرانےکاارمان دل میں ہی رہ گیا وزیردفاع اپنادفاع کرنےمیں کامیاب سپریم کورٹ نےخواجہ آصف کو کلین چٹ دےدی۔ چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 میں دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے دونوں فریقین کامؤقف سننے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوارکی حلقے میں دوبارہ انتخابات کی درخواست مسترد کردی چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی ریکارڈ محفوظ بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ریکارڈ خراب یا ضائع ہو جائے تو جیتا ہوا امیدوار ذمہ دار نہیں ہو سکتا ۔ ادھرعدالتی فیصلےکےبعد خواجہ آصف کے وکیل فارق ایچ نائک  نےمیڈیاسےبات چیت  کرتےہوئےکہاکہ الیکشن کمیشن اورنادرا کی رپورٹ میں کوئی الزامات ثابت نہیں ہوئے، خواجہ آصف آج بھی این اے110سےرکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حقیقت تویہ ہےکہ این اے110میں انتخاب ہی نہیں ہوا، 227انتخابی تھیلوں کی اندراج رپورٹ ہی نہیں بنائی گئی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار نے این اے 110 میں دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواست  دائرکی تھی ،تاہم ٹربیونل سے دھاندلی کے الزامات مسترد ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔