Friday, April 26, 2024

جسٹس اقبال حمید الرحمان اپنے عہدے سے مستعفی

جسٹس اقبال حمید الرحمان اپنے عہدے سے مستعفی
October 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز) سپریم کورٹ  کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں  ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا  استعفیٰ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کو بھجوادیا ہے۔ انہوں نے مستعفی ہونے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی ہے ۔واضح رہے کہ  جسٹس اقبال حمید الرحمان جسٹس حمود الرحمان کے صاحبزادے ہیں اور وہ اپنے والد کی طرح بہت ہی اصول پسند اور وضع دار شخص ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف بھی نہیں لیا۔