Tuesday, May 7, 2024

سیالکوٹ  : لیجنڈ کرکٹر ظہیرعباس کی سربراہی میں کرکٹ اکیڈمی قائم

سیالکوٹ  : لیجنڈ کرکٹر ظہیرعباس کی سربراہی میں کرکٹ اکیڈمی قائم
November 11, 2016

 سیالکوٹ(92نیوز)سیالکوٹ میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے  لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی سربراہی میں  اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔  کرکٹ اکیڈمی میں اسکول  کی سطح کے کھلاڑیوں کو تربیت دی جائےگی۔

تفصیلات کےمطابق ایشئین بریڈ مین ظہیر عباس کی سر براہی میں قائم کرکٹ اکیڈیمی میں انڈر16اور انڈر 19کے کھلاڑیوں کو ماہر کوچز کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی تاکہ کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو نکھارا جا سکے اکیڈیمی میں کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے لئے انگلش کی خصوصی کلاسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جدید سہولیات سے آراستہ اس اکیڈیمی کے قیام کو نوجوان کھلاڑیوں نے کرکٹ کے لئے فائدہ مند قرار دیا کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ماہر کوچز کی نگرانی سخت محنت کر اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ کرکٹ اکیڈیمیوں کے قیام سے ہم اسکول سطح سے ہی کرکٹ کھلاڑیوں کا بڑا پول تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کی کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔