Friday, April 26, 2024

سٹیٹ بنک 15 اکتوبر کو 10 روپے کے سکے کا باقاعدہ اجرا کریگا

سٹیٹ بنک 15 اکتوبر کو 10 روپے کے سکے کا باقاعدہ اجرا کریگا
October 3, 2016
کراچی(92نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 10 روپے کے سکے کے اجرا کا ابتدائی عمل شروع ہو گیا۔پندرہ اکتوبر کے بعد دس روپے کے سکے کے باقاعدہ اجرا کا اعلان کیا جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک آف پاکستا ن کی جانب سے  منٹ سے 10 روپے کے سکے ملک بھر میں سٹیٹ بینک کے سولہ دفاتر کو ترسیل کیے جانے کا عمل شروع ہو گیا۔ ابتدائی مرحلے میں منٹ سے سکے ملک بھر میں سٹیٹ بینک کے دفاتر میں بھیجے جائیں گے ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پندرہ اکتوبر سے  10 روپے کے سکے کا باقاعدہ اجرا کی تاریخ کا اعلان کر کے اس کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ ماہرین معاشیات نے اس حکومتی عمل کو کرنسی کی قدر کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ 10روپے کے نئے سکے کے اجرا کی منظوری سے مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ معاشی ماہرین کا  مزید کہنا ہے کہ 10 روپے کے سکے کے اجرا سے 10 روپے کی افادیت کم ہو گی۔ واضح رہے کہ  وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نئے سکے کے اجرا کی منظوری دی تھی۔