Saturday, July 27, 2024

سبکدوش ہونیوالے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب

سبکدوش ہونیوالے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب
November 25, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو الوداع کرنے کے لیے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جو 41 سال کی شاندار فوجی خدمات کے بعد 26 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

تقریب میں جے سی ایس سی کے سابق چیئرمین اور سہ فریقی خدمات کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اس نے انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق دی۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور بہادر سپاہی اسے مزید مضبوط بنانے میں دریغ نہیں کریں گے۔

تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو پنڈال پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔