سب لٹیرے آج اکٹھے ہوگئے، عمران خان اکیلا ڈٹ کر کھڑا ہے، جلیل شرقپوری

شرقپورشریف (92 نیوز) - سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کہتے ہیں سب لٹیرے آج اکٹھے ہوگئے، عمران خان اکیلا ڈٹ کر کھڑا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، عوام کا سمندر دیکھ کر مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی نیندیں حرام ہو چکیں۔
جلیل شرقپوری نے کہا کہ عمران خان کے گھر پر آپریشن افسوس ناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا الیکشن ہونے دیں، انتخابات تک عمران خان، نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار نہ کیا جائے۔