Friday, April 26, 2024

سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، مریم نواز

سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، مریم نواز
March 4, 2023 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن معاشی اندھیرے ختم ضرور ہوں گے۔

مریم نواز بولیں پتلی تماشا کرنے والے گھروں میں قید اور الزام لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ نون لیگ کو مٹانے والے خود مٹ گئے، ہماری قیادت ہر امتحان میں سرخرو ہوئی ہے۔