Saturday, April 20, 2024

سازش نہیں ہوئی، ہم نے سابق حکومت کو ڈنکے کی چوٹ پر نکالا، مولانا فضل الرحمٰن

سازش نہیں ہوئی، ہم نے سابق حکومت کو ڈنکے کی چوٹ پر نکالا، مولانا فضل الرحمٰن
November 27, 2022 ویب ڈیسک

کوہستان (92 نیوز) - سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے سازش نہیں ہوئی بلکہ ہم نے سابق حکومت کو ڈنکے کی چوٹ پر نکالا۔

کوہستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہم نے سابق حکومت کو ہٹایا اور ملک کو بچایا۔ 2018 کے الیکشن میں جعلی حکومت ملک پر مسلط کی گئی۔ ہماری تحریک پاکستان کی بقا اور سالمیت کی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا مغرب اسلام پر حملہ آور ہے۔ مسلم قیادت دفاعی پوزیشن میں ہیں۔ اگر اسلام نہیں تو پاکستان نہیں بچ سکتا۔ سابق حکومت کی توجہ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام پر تھی ۔ انتقامی سیاست کے باعث معیشت بیٹھ گئی۔ نہ صرف حکومت گرائی بلکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بھی بچایا۔