Tuesday, April 23, 2024

سازش کرنے والو کان کھول کر سن لو میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان

سازش کرنے والو کان کھول کر سن لو میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان
August 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں سازش کرنے والو کان کھول کر سن لو میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو بھی مجھے نا اہل کرنے کے لیے سازش کررہا ہے اسے کہتا ہوں سن لو میرا مقابلہ لندن میں بیٹھے ہوئے ڈاکوسے نہ کرو۔

عمران خان بولے کہ اپنے لوگوں کے فائدے کیلئے روس گیا تھا، چاہتا تھا سستا تیل ملے۔ روس سے تیس لاکھ ٹن سستی گندم بھی خریدنا چاہتے تھے، روسی صدر پیوٹن مدد کرنے کو تیار تھے۔ امریکا اتنا ناراض ہوا، کہا عمران خان نے حکم نہیں مانا، اسے ہٹا دو۔

امپورٹڈ حکومت میں روس سے سستا تیل خریدنے کی ہمت نہیں، نواز شریف اور زرداری کو امریکا نے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا۔ انہوں نے امریکا کو ڈرون حملوں سے کبھی نہیں روکا، وہ اپنی قوم کو کبھی کسی کی غلامی نہیں کرنے دیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کے فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، جو لوگ غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے، وہ ناکام ہو چکے۔

چودھری پرویز الہی نے مزید کہا جنہوں نے پچیس مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کیا، ان سے بدلہ لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، ایسا بدلہ لیں گے ان کی سات نسلیں یاد رکھیں گی۔ کہا کہ رانا ثنا اللہ سن لیں ان کے خلاف کیس بن رہے ہیں، وہ سلاخوں کے پیچھے جانے والے ہیں۔