Friday, September 20, 2024

سائنس فکشن پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’دی مون‘ کا ٹریلر جاری

سائنس فکشن پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’دی مون‘ کا ٹریلر جاری
August 13, 2023 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) - سائنس فکشن پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’دی مون‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

کہانی ایک خلاباز کے گرد گھومتی ہے جو حادثے کے باعث خلا میں ہی رہ جاتا ہے، اسے زمین پر بحفاظت لانے کی جدوجہد کا احاطہ کرتی فلم 18 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔