اسلام آباد (92 نیوز) - سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کیے جانے بارے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ 10 صفحات پرمشتمل ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی، عدالت ضمانت مسترد کرکے ہدایت کرتی ہے ٹرائل کو چار ہفتے میں مکمل کیا جائے۔