Saturday, July 27, 2024

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، اسد عمر بھی گرفتار

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، اسد عمر بھی گرفتار
August 20, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ڈیوٹی جج احتشام عالم نے ریمانڈ منظور کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو کل اسپیشل کورٹ میں پیش کیا جائے۔ ایف آئی اے نے اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا۔

سائفر گمشدگی کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کی پیشی کے موقع پر ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے میڈیا کو کمرہ عدالت سے جانے کا کہہ دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ جن وکلا کے صرف وکالت نامے ہیں وہ کمرہ عدالت میں رہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے فزیکل ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔۔۔۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شاہ محمود قریشی کا میڈیکل کرانے کی درخواست بھی منظور کر لی۔

عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو کل اسپیشل کورٹ میں پیش کیا جائے ۔۔۔اسپیشل قانون کے تحت یہ عدالت فریکل ریمانڈ نہیں دے سکتی ۔۔آج چھٹی کی وجہ سے شاہ محمود قریشی کو اس عدالت پیش کیا گیا۔

دوسری جانب سائفر تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔۔ذرائع کے مطابق اسد عمر سے امریکی سفیر سے خفیہ ملاقات کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔