Friday, September 20, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ، سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار
November 21, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اگست کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قرار دے دی۔

عدالت نے وزارت قانون کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دیدیئے۔ کہا گیا کہ 15 نومبر کو وزارت قانون کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کا ماضی سے اطلاق نہیں ہوگا۔

عدالت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی درست قرار دیدی۔