Thursday, April 25, 2024

سائفر کی تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے جوڈیشل کمیشن سے کرائی جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

سائفر کی تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے جوڈیشل کمیشن سے کرائی جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
October 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی نے سائفر کی تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے جوڈیشل کمیشن سے کرائے جانے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست قدم ہے، سپریم کورٹ تحقیقاتی کمیشن بنائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

دوسری جانب اسد عمر بولے آڈیو لیکس سے ثابت ہوگیا مراسلہ ایک حقیقت ہے، اگر وزیراعظم ہاؤس سے مراسلہ چوری ہوا ہے تو آپ نے جو قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کی وہ بغیر مراسلہ دیکھے ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے پیش نظر عمران خان نے ملک کا نام لینے سے منع کیا، سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کو ختم کیا گیا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومتی وزرا کی نیوز کانفرنس میں سچ کے سوا سب کچھ تھا، مخالفین سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عمران خان کو ہٹانے کی وجہ مقدمات ختم کرنا تھے۔