Saturday, July 27, 2024

سائفر گمشدگی کیس، ایف آئی اے کی جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک تفتیش

سائفر گمشدگی کیس، ایف آئی اے کی جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک تفتیش
August 26, 2023 ویب ڈیسک

اٹک (92 نیوز) - سائفر گمشدگی کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے سابق وزیراعظم سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کی گمشدگی کے حوالے سے سوالات کیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں ٹیم نے تفتیش کی۔