اسلام آباد (92 نیوز) - خصوصی عدالت کے جج محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی۔
ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے 9 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
شاہ محمود قریشی نے عدالت میں بیان دیا کہ ’’میں نے سائفر چوری نہیں کیا اور صرف بطور وزیر خارجہ دفتر خارجہ بھیجا تھا۔‘‘