اسلام آباد (92 نیوز) - آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے عدالت سے درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نعیم حیدر پنجوٹھا نے کہا کہ انہوں نے عدالتی دائرہ اختیار اور عدالت کو اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔