Saturday, May 4, 2024

سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف اسلام آباد پہنچ گئے
February 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی اورسکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پرنس عبدالعزیز بن سعود وزارت داخلہ کا دورہ کریں گے اور اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے ملاقات کرینگے۔ علاقائی صورت حال سمیت، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگر اہم اُمور پر بات چیت کرینگے۔