Tuesday, April 23, 2024

نائن الیون بل پر سعودیہ اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے

نائن الیون بل پر سعودیہ اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے
September 30, 2016
ریاض(ویب ڈیسک)نائن الیون کےمتاثرین کوسعودی حکومت کےخلاف مقدمہ دائرکرنےکی اجازت ملنےپرسعودی عرب ناراض ہوگیا جس کے بعد امریکااورسعودی عرب میں نئی محاذآرائی شروع ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے خلاف بل منظور کرنے پر سعودی عرب امریکی کانگریس  پربرس پڑا ۔ سانحہ نائن الیون کےمعاملےپرامریکی کانگریس نےاوباماکی بھی  ایک نہ سنی اور ان کاویٹومستردکرکےمتاثرین کوسعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دےدی ہے جس پرامریکا اور سعودی عرب میں نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ برطانوی میڈیاکےمطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نےامریکی کانگریس کے فیصلےپرتشویش کااظہارکیاہے اورکہاہےکہ صدر کے استثنیٰ کو ختم کرنے سےنہ صرف امریکا بلکہ تمام ممالک پر منفی اثر پڑے گا۔ ادھرباراک اوباما نے بھی صدر کے ویٹو کو ختم کئے جانے کےفیصلے کوخطرناک مثال قرار دیاہے اوباما کا کہنا تھااس بل کی منظوری سے صدر کی خود مختاری کا تصور ختم ہوجائے گا ۔ امریکی کانگریس نےجمعہ کومتفقہ طور پرصدر باراک اوباما کا ویٹو مسترد کردیا تھا جس کےبعدنائن الیون میں ہلاک افراد کے لواحقین کو سعودی عرب پر مقدمہ کرنےکا حق دے دیا گیا۔