Saturday, April 20, 2024

سعودی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

سعودی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم
June 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔ سعودی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا سعودی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے ۔ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔ وقت آگیا ہے تعلقات کو معاشی شراکت داری میں بدلا جائے۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان اور سعودی عرب یک جان دوقالب ہیں۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔ مشکل وقت میں مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت دی۔ پاکستان سعودی بھائیوں کے لیے دوسرا گھر ہے۔