Wednesday, May 1, 2024

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے
July 9, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے۔

مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازعید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مسجد الحرام میں امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ بن عواد ،مسجد نبویﷺ میں ڈاکٹر عبدالباری بن عواض نے عید کا خطبہ پڑھا۔ سعودی عرب کی بارہ ہزار سے زائد مساجد میں نماز عید ادا کی گئی ہے۔ لاکھوں مسلمان سنت ابراہیمی ادا کر رہے ہیں۔

حجاج کرام رمی جمرات کیلئے منی پہنچنے لگے۔ رمی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔ قربانی کے بعد حجاج کرام سر منڈوا کر طواف کی زیارت کریں گے۔