Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب نے ایشیا اور یورپ کیلئے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کردی

سعودی عرب نے ایشیا اور یورپ کیلئے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کردی
May 9, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی عرب نے ایشیا اور یورپ کے لئے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کردی۔ جون میں ایشیا کے لئے عرب لائٹ کروڈ گریڈ کی قیمت 4.40 ڈالر، یورپ کے لئے لائٹ کروڈ کی قیمت 4.60 ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی۔

سعودی عرب نے جون کے مہینے کے لیے اپنے عرب لائٹ کروڈ گریڈ کی قیمت ایشیا اور یورپ کے لیے کم کر دی، اتوار کو تیل پیدا کرنے والی کمپنی سعودی آرامکو کی طرف سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق جون میں امریکا میں فروخت ہونے والے عرب لائٹ بینچ مارک کی قیمت 5.65ڈالرفی بیرل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دستاویز کے مطابق شمال مغربی یورپ میں خریداروں کے لیے عرب لائٹ کی قیمت 4.60 ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی۔ دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب نے مئی میں تمام خطوں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس سے ایشیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں کیونکہ روسی تیل اور گیس کی سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشات نے توانائی کی بین الاقوامی منڈیوں میں ہلچل مچا دی تھی۔