Friday, March 29, 2024

سعودی عرب نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے ذریعے پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر دلوانے کا بندوبست کر دیا

سعودی عرب نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے ذریعے پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر دلوانے کا بندوبست کر دیا
June 23, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے سعودی عرب نے احسن اقدام اٹھا لیا۔ اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر دلوانے کا بندوبست کر دیا۔

یہ رقم پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے تسلسل کو یقینی بنائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ انتظام اسلامی ترقیاتی بینک کے ذریعے کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی حکومت کوگزشتہ ہفتے معاونت کی درخواست کی تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے اس رقم کی سرکاری گارنٹی دی ہے۔ یہ رقم پاکستان کے ذمے تاخیری ادائیگیوں کے دائرہ کار میں آئے گی۔