Tuesday, April 23, 2024

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی
April 30, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عیدالفطر 2 مئی بروز پیر منائی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا۔ سعودی عرب میں یکم شوال عید الفطر 2 مئی بروز سوموار کو ہوگی۔

گزشتہ روز سعودی سپریم کورٹ نے ہفتہ کو شوال کا چاند دیکھنے کا اعلان کیا تھا، شہریوں کو شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق قریب ترین عدالت میں شہادت قلمبند کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔