Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب میں کورونا کے دوران معطل آن آرائیول ویزے کی سہولت بحال

سعودی عرب میں کورونا کے دوران معطل آن آرائیول ویزے کی سہولت بحال
March 25, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی عرب میں کورونا کے دوران معطل آن آرائیول ویزے کی سہولت بحال کردی گئی۔

امریکا، برطانیہ اور شینگن ویزہ رکھنے والے 12  ماہ کے لیے کارآمد آن آرائیول سیاحتی ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ ویزے کے لیے پیشگی کسی ادارے کو درخواست دینے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

مذکورہ ممالک کے شہری جن کے پاس مذکورہ ممالک میں سے کسی کا ویزہ ہوان کےلیے لازمی ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ان ممالک کا کم از کم ایک سفر کرچکے ہوں۔

واضح رہے 2019 میں سعودی عرب کے لیے آن لائن سیاحتی ویزے کا منصوبہ جاری کیا گیا تھا جس کے ذریعے مخصوص ممالک کے شہری یا وہ افراد جن کے پاس امریکا ، برطانیہ یا شگین کا کارآمد ویزہ ہے انہیں آن لائن یا مملکت پہنچنے پرویزہ جاری کیا جاتا تھا۔