Saturday, May 21, 2022

سعودی عرب کی پاکستان کیلئے 4 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری

سعودی عرب کی پاکستان کیلئے 4 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری
May 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 4 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی۔

 ذرائع کے مطابق نیا پیکج پہلے سے جاری چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کے علاوہ ہو گا ۔ چار ارب ڈالر کا ایک پیکج پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر پہلے سے آپریشنل ہے۔ نئے پیکج کی تفصیلات طے ہو چکیں ، اعلان کل تک متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کل صبح تک سعودی عرب سے خوشخبری آنے کا امکان ہے۔ سعودی پیکج پاکستان کے لیے عید کا بڑا تحفہ ہو گا۔ پیکج میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر سہولت اور زرمبادلہ کے استحکام کے لیے فنڈز مختص ہو گا۔ پیکیج 5 ارب ڈالر پر مشتمل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کی بہتری کیلیے پاکستان کو مذید 2 ارب ڈالر دئیے جائیں گے۔ موخر ادائیگیوں کی سہولت پر مذید 3 ارب ڈالر کا تیل فراہم کیا جائیگا۔ پیکج پر سعودی عرب اور پاکستان کے متعلقہ حکام کی ورکنگ جاری ہے۔ سعودی عرب، چین اور ائی ایم ایف سے ملنے والی پیکج کی مجموعی مالیت 15 ارب ڈالر ہو گی۔