Saturday, July 27, 2024

سعودی عرب کا کھجور، ڈیری مصنوعات اور انڈوں میں خودکفالت کا اعلان

سعودی عرب کا کھجور، ڈیری مصنوعات اور انڈوں میں خودکفالت کا اعلان
September 1, 2023 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - صحراوں اور ریگستانوں کی سرزمین سعودی عرب نے زراعت کے میدان میں انقلاب برپا کرتے ہوئے کھجور، ڈیری مصنوعات اور انڈوں میں خودکفالت کا اعلان کردیا۔

سعودی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سن 2022ء میں سعودی عرب نے کھجوروں میں 124 فیصد تک خودکفالت، ٹماٹر میں 67 فیصد اور پیاز میں 44 فیصد تک خود کفالت حاصل کی۔

سعودی محکمہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مُلک ڈیری مصنوعات میں 118 فیصد تک خودکفیل ہو چکا ہے۔ انڈوں میں 117 فیصد اور مچھلیوں میں 48 فیصد خود کفالت اختیار کرچکا ہے، مملکت میں زرعی رقبہ 2022ء میں 19.119 ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے، جہاں پھل، سبزیاں اور دیگر اناج بھی اُگایا جا رہا ہے، سعودی عرب نے کچھ مصنوعات برآمد کرنا بھی شروع کردی ہیں۔