Thursday, April 25, 2024

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم پر حاضری دی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم پر حاضری دی
April 8, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور دیگر اہم شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسول ﷺ کے کلید بردار اور دیگر اہم خادمین سے ملاقات بھی کی۔

سعودی ولی عہد نے اسلام کی پہلی مسجد قباء میں بھی حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔