ریاض (92 نیوز) - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برکس اجلاس سے ورچوئل خطاب میں تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
سعودی ولی عہد نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی جبری بے گھری کو سختی سے مسترد کردیا۔
ولی عہد نے غزہ میں شہریوں کی مدد اور حفاظت کے لیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کیا، سعودی عرب کی جانب انسانی امداد کے لیے عوامی عطیہ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت اب تک نصف بلین ریال جمع ہو چکے ہیں۔