Wednesday, April 24, 2024

سعودی ایئر لائن کی پرواز اچانک منسوخ،عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا

سعودی ایئر لائن کی پرواز اچانک منسوخ،عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا
May 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ٹریول ایجنٹس مافیا نے عمرہ زائرین کو بھی نہ بخشا، وطن واپس پہنچنے کی غرض سے جدہ ایئرپورٹ پہنچنے والے زائرین وہیں پھنس گئے۔

روضہ روسولﷺ اور بیت اللہ کی زیارت کرنے والے مشکلات کا شکار ہوگئے، ٹریول ایجنٹ مافیا کے باعث عمرہ زائرین وطن واپس نہ پہنچ سکے جدہ ایئرپورٹ پر رُل گئے۔

عمرہ زائرین کی سعودی ائیرلائنز کی پرواز مقررہ وقت سے کچھ دیر قبل اچانک منسوخ کر دی گئی، طویل انتظار کرنے کے بعد عمرہ زائرین جدہ ایئر پورٹ پر کئی گھنٹے بے یارو مدد گار موجود رہے۔

عمرہ زائرین میں بزرگ شہری اور خواتین بھی موجود تھیں کوئی فرش پر بیٹھا رہا تھا کسی کو میٹرس پر جگہ ملی، جدہ ایئرپورٹ پر مشکلات میں پھنسے ان زائرین کا کہنا تھا کہ ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے نئی ٹکٹس لینے کا کہہ دیا۔

زائرین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بڑی مشکل سے گھر جانے کے لیے ہی پیسے ہیں تو نئی ٹکٹس کیسے خریدیں، انہوں نے کہا پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ کوئی بھی پوچھنے کو تیار نہیں انہوں نے ٹریول ایجنٹس کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔