Monday, October 3, 2022

سعودی عرب نے حج اور عمرہ فیس میں اضافہ کردیا

سعودی عرب نے حج اور عمرہ فیس میں اضافہ کردیا
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نےملکی آمدن میں اضافے کےلئے گزشتہ ماہ  اپنی  ویزا فیسوں میں  اضافہ کردیاتھا۔اس فیصلےسےحج اورعمرہ  پرجانےکے خواہشمندحضرات  کی جیبوں پر اضافی بوجھ پڑےگا۔لوگوں نےحکومت سےمطالبہ کیاہےکہ اس اہم معاملےپر سعودی حکومت سےبات کی جائے۔ تفصیلات کےمطابق ہرمسلمان کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ  اپنی زندگی میں حج اورعمرےکی سعادت حاصل کرےاورمقامات مقدسہ کی زیارت کرے۔لیکن معاشی بحران کی دلدل میں پھنسی سعودی حکومت نےاپنی آمدنی میں اضافےکےلئےحج اورعمرہ کرنے والوں کو بھی کمائی کاذریعہ بنالیاہے اورحج عمرہ ویزوں سمیت دیگر کیٹگریز کی  ویزا فیس میں چھ  گنا تک اضافہ کر دیاگیا۔ اس فیصلےکااعلان گزشتہ ماہ سعودی کابینہ نےکیاجس پریکم محرم الحرام سےعملدرآمد شروع ہوچکاہے۔ نئی ویزا پالیسی کے مطابق سنگل انٹری ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو 2000 سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی اگرچہ پہلی  بار حج یا عمرہ کےلئےآنے والے لوگ اس فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔تاہم دوسری بار حج یا عمرہ کیلئے آنے والوں کو بھی یہ فیس ادا کرنا پڑے گی۔پہلےسنگل انٹری ویزے کی فیس 500ریال تھی۔ اس کےعلاوہ چھ ماہ کے ملٹی پل ویزے کی فیس پانچ سوریال سے بڑھا کرتین ہزار ریال ، ایک سال کے ویزے کی فیس پانچ ہزارریال اور دو سال کے ملٹی پل ویزے کی فیس آٹھ ہزار ریال کر دی گئی ہے۔ سعودی حکومت  کوچاہئیےکہ  وہ حج  اورعمرہ کرنے کےخواہش مند افرادکوریلیف فراہم کرےاورویزا فیسوں میں اضافہ واپس لے۔تاکہ لوگ زیادہ سےزیادہ تعداد میں  یہ مقدس فریضےاداکرسکیں