Saturday, May 18, 2024

 آرمی چیف سے سعودی ایئرفورس کے سربراہ کی ملاقات ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف سے سعودی ایئرفورس کے سربراہ کی ملاقات ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 8, 2016
راولپنڈی(92نیوز)سعودی فضائیہ کے سربراہ کادورہ پاکستان، میجر جنرل محمد صالح العتیبی کی پاکستان کے آرمی چیف اور ایئر فورس کے سربراہ سے ملاقاتیں، سعودی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  کہ سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہیگا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی فضائیہ کے سربراہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ اموراور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل سعودی فضائیہ کے سربراہ نے ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ پیش کیا ۔ پاک فضائیہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی فضائیہ کے سربراہ کا پرنسپل سٹاف افسران سے تعارف کرایا گیا،پاک سعودیہ فضائیہ کے سربراہان کی ملاقات میں پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میجر جنرل محمد صالح نے دہشتگردی کیخلاف پاک فضائیہ کے عزم کو سراہا۔ سعودی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل محمد صالح العتیبی نے اس بات کا یقین دلایا کہ سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہیگا۔