Monday, May 6, 2024

امریکا سےتعلقات میں بہتری آسکتی ہے : سرتاج عزیز

امریکا سےتعلقات میں بہتری آسکتی ہے : سرتاج عزیز
November 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےکہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے ۔ وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاک امریکا تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔ تفصیلا ت کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر اپنے رد عمل میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کی ترجیح دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے ۔ امریکہ سے ہمارے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے اور وزیراعظم نے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پاک امریکاتعلقات بارے آگاہ کیا ہے۔ مشیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پر امریکا کی ثالثی کاخیرمقدم کرتے ہیں ۔ دنیا بھر میں انتخابی مہم کے بیان پالیسیوں سے مختلف ہوتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستحکم امریکی معیشت سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا ۔