Thursday, April 18, 2024

سارے تماشے کا مقصد راجہ ریاض کو بچانا ہے، فواد چودھری

سارے تماشے کا مقصد راجہ ریاض کو بچانا ہے، فواد چودھری
January 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کہتے ہیں سارے تماشے کا مقصد راج ریاض کو بچانا ہے۔

منگل کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا تھا، ورنہ اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت شہباز شریف حکومت ایک سو بہتر لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے اور امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کیلئے لوٹوں پر انحصار کر رہے ہیں، اس وقت چالیس فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ ملک انتخابات کے مزید قریب آگیا ہے، اس بحران کا واحد حل قومی انتخابات ہیں، فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اور فیصلہ ووٹ سے ہو گا۔