Saturday, May 18, 2024

سارے پاکستان کو معلوم ہے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، اسد عمر

سارے پاکستان کو معلوم ہے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، اسد عمر
July 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف اسد عمر نے کہا سارے پاکستان کو معلوم ہے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے۔

ہفتہ کو روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، پوچھا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہاں ایسا لکھا گیا ، جو رولنگ دی گئی وہ آئین سے مطابقت نہیں رکھتی۔

دوسری جانب اسد عمر نے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ اس میں کوئی تعجب نہیں کہ مریم نواز سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر برہم ہیں جس سے لوٹوں کی سیاست دفن ہو گئی، ان کو وہ اچھا وقت یاد آ رہا ہے جب ضمیروں کی بولی لگا کر جمہوریت خریدی جاتی تھی۔