Sunday, May 19, 2024

سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا، عسکری قیادت کا فیصلہ

سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا، عسکری قیادت کا فیصلہ
January 31, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 255ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، فورم کودرپیش اور ابھرتے ہوئے خطرات بارے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پر عزم ہیں۔

شرکائے کانفرنس کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے سے متعلق بھی بریف کیا گیا، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جاری انٹیلی جینس آپریشنز بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

شرکاء نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔