Thursday, May 2, 2024

سانحہ پشاور کے تینوں ملزمان کی شناخت ہوگئی، شیخ رشید

سانحہ پشاور کے تینوں ملزمان کی شناخت ہوگئی، شیخ رشید
March 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سانحہ پشاور کے تینوں ملزمان کی شناخت ہوگئی۔

وزیرداخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو روز میں ملزمان تک پہنچ جائیں گے، کے پی پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے اچھا کام کیا ہے۔ نواز شریف کی جانب سے پاسپورٹ کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کی ابھی تک ریکو زیشن بھی نہیں آئی ہے، ریکو زیشن ملنے کے 14 روز کے اندر اسپیکر نے اجلاس بلوانا ہوتا ہے۔ اجلاس بلوانے کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد الگ الگ چیزیں ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا بہت شور مچایا جا رہا ہے، اپوزیشن عوام کو گمراہ نہ کرے۔ عمران خان پورے 5 سال کریں گے، یہ جو مرضی تحریک لے آئیں شکست ہو گئی۔ بیماریوں، سیلابوں زلزلوں سے ملک تباہ نہیں ہوتےافواہوں، انتشار سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔