Saturday, July 27, 2024

سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم

سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم
November 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - حکومت پنجاب نے سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی۔

ڈی آئی جی طارق رستم چوہان جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ممبران میں آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی، اے آئی جی مانیٹرنگ پنجاب احسان اللہ چوہان شامل ہیں۔ محمد ظفر بزدار ڈی پی او وہاڑی اور نصیب اللہ خان ایس پی سی ٹی ڈی لاہور بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ وزیرآباد میں کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد کے کچہری چوک پہنچا تو حملہ آور ایک گلی سے نکلا اور اس نے کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلے ایک ملزم نے توجہ ہٹانے کے لیے ایک فائرکیا پھر دوسرے نے عمران خان کا نشانہ لیکر پورا برسٹ فائر کیا۔ حملہ آور کے ہاتھ میں پستول دیکھی تو پی ٹی آئی کا کارکن ابتسام نے حملہ آور پر جھپٹ پڑا جس سے پستول کا رخ بدل گیا اور عمران خان کو دائیں ٹانگ پر دو گولیاں لگیں۔