Thursday, April 18, 2024

سانحہ میاں چنوں، 31 مرکزی ملزم 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سانحہ میاں چنوں، 31 مرکزی ملزم 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
February 15, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) سانحہ میاں چنوں کے 31 مرکزی ملزم انسداد دہشت گردی عدالت ملتان میں پیش ،عدالت نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی ٹیم کی معاونت کے لیے حکومت کی طرف سے بھی دو رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے مزید 10 مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کیا، ملزمان کی کل تعداد 31 ہوگئی۔ ملزموں کو مختلف مقامات پرچھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔ ابھی تک کل 112 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو تفتیش کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا۔ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔