Friday, May 3, 2024

سانحہ مری میں جاں بحق 22 افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

سانحہ مری میں جاں بحق 22 افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام
January 8, 2023 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) - گزشتہ برس پیش آنے والے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے 22 افراد کی یاد میں جی پی او چوک میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

گزشتہ برس 7 جنوری کو سانحہ مری پیش آیا تھا جس میں22 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ سانحہ مری کے پیش نظر اس بار مری انتظامیہ ہائی الرٹ ہو چکی ہے۔ سانحہ مری کے متاثرین و مرحومین کی یاد میں ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

دعائیہ تقریب میں ڈی سی مری ڈی پی او مری اے ڈی سی مری اسسٹنٹ کمشنر مری اور تمام محکموں کے افسران اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کے لئے روزانہ کی بنیاد پر موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ملکہ کوہسار میں ممکنہ برفباری کے پیش نظر اور کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمنٹے کےلئے بھر پور اقدامات کیے ہیں۔