Saturday, May 18, 2024

سانحہ مری میں برفباری میں پھنسے 22 افراد کی متیں آبائی علاقوں کو منتقل

سانحہ مری میں برفباری میں پھنسے 22 افراد کی متیں آبائی علاقوں کو منتقل
January 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سانحہ مری میں برفباری میں پھنسے 22 افراد کی متیں آبائی علاقوں کو منتق کردی گئیں۔

اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال سمیت آٹھ افراد کی میتیں گزشتہ روز اسلام آباد منتقل کی گئیں تھیں، جن کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے ان کے آبائی علاقے تلہ گنگ میں ادا کی جائے گی۔ جاں بحق ہونے والوں میں نوید اقبال، تین بیٹیاں، ایک بیٹا، بہن، بھانجھی اور بھتیجا شامل ہیں۔

مری سانحہ میں راولپنڈی کے ایک ہی گھر کے6  افراد جان کی بازی ہار گئے۔ محمد شہزاد، اہلیہ صائمہ شہزاد، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی نمازجنازہ نمازِظہر کے بعد راولپنڈی کے راول پارک میں ادا کی جائے گی۔