Friday, May 17, 2024

سانحہ مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوچھپائی جارہی ہیں، حمزہ شہباز

سانحہ مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوچھپائی جارہی ہیں، حمزہ شہباز
January 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کہتے ہیں سانحہ مری میں اموات زیادہ ہوئیں لیکن چھپائی جا رہی ہیں۔

سوموار کے روز حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ مری پرقوم صدمہ میں ہے، ملوث افراد کو اس بار ایسے نہیں جانے دیا جائے گا، حکومت مدد کے بجائے تماشہ دیکھتی رہی۔ وزراء نے مری جاکر مگر مچھ کے آنکھوں بہائے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بزدار کہاں تھے جب لوگ مسیحا کو پکار رہے تھے؟َ، اسمبلی اجلاس کے لئے ریکوزیشن بھجوا رہا ہوں جس میں مری حادثہ کی جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کریں۔

ن لیگی رہنماء بولے کہ کسان کھاد کے لئے جگہ جگہ پر خوار ہو رہا ہے، چینی کے لئے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی و بے روزگاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تین سو پچاس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں، مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ عمران خان نے سچ کہا سونامی آئے گی پچاس لاکھ گھر نہ بنے، ایک کروڑ نوکریاں نہیں ملیں، بے روزگاری و مہنگائی کا سونامی آیا۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں،،مری میں جتنی مدد ہوئی وہ مقامی لوگوں نے کی، حکومتی امداد 18 گھنٹے بعد پہنچی۔

ادھر دوسری جانب احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا کو حتمی بحث کیلئے 20 جنوری کو طلب کرلیا۔