راولپنڈی (92 نیوز) سانحہ مری میں 22 افراد کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق تمام اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، شیشہ بند ہونے اور ہیٹر لگے رہنے کے باعث کاربن مونو اکسائیڈ پیدا ہوئی۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی، اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول نے مری مال روڈ کا دروہ کیا۔
اعلیٰ افسران نے برف صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، تاجروں اور مقامی لوگوں نے محکمہ ہائی وے مشینری کی ناقص حکمت عملی پر شدید احتجاج کیا۔