Friday, April 19, 2024

سانحہ کے بعد پہلی مرتبہ ملکہ کوہسار مری کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

سانحہ کے بعد پہلی مرتبہ ملکہ کوہسار مری کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
January 16, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سانحہ مری کے بعد پہلی مرتبہ ملکہ کوہسار مری کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، تاہم، وادی میں سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر۔ انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے۔

تاجروں کے احتجاج کے بعد مری کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا جس پر تاجربرادری نے اظہار مسرت کیا۔

ٹھنڈا موسم، پہاڑوں اور سڑکوں کے گرد پڑی برف کے حسین نظارے لوگوں کو دعوت نظارہ دینے لگے تاہم وادی میں سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

سترہ میل ٹول پلازہ، ایکسپریس وے پھلگراں ٹول پلازہ، باڑ یاں سمیت مری کے تمام انٹری پوائنٹس پر سٹی ٹریفک پولیس، موٹروے پولیس کے افسران و اہلکار تعینات ہیں جہاں سیاحوں کی گاڑیوں کے ان آوٹ کا ریکارڈ بنایا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ صرف 8000 سیاحوں کی گاڑیاں مری میں داخلے کی اجازت ہے۔