Friday, April 19, 2024

نوٹ سیون کی خرابی نے سام سنگ کو 5 ارب ڈالر خسارے سے دوچار کر دیا

نوٹ سیون کی خرابی نے سام سنگ کو 5 ارب ڈالر خسارے سے دوچار کر دیا
October 14, 2016
سیول (ویب ڈیسک) سام سنگ نے کہا ہے کہ اس کا سمارٹ فون نوٹ سیون واپس لینے کے بعد اس کے منافع میں مزید کمی کی توقع ہے اور 2017ءکی پہلی سہ ماہی میں بھی اس کی کمائی متاثر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نوٹ سیون پر تقریباً دو اعشاریہ سات ڈالر کا اضافی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ قبل ازیں سام سنگ نے رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں تقریباً سوا دو ارب ڈالر خسارے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا جو اب مجموعی طور پر پانچ ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے موبائل فون کے کاروبار کو معمول پر لانے کیلئے گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج فون کی فروخت سے مدد ملنے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ گلیکسی نوٹ سیون میں بیٹری گرم ہونے اور پھر اس کے پھٹ جانے کی 100 سے زائد شکایات کے بعد ستمبر کے مہینے میں سام سنگ نے تقریباً 25 لاکھ فونز کو بازار سے واپس منگوا لیا تھا۔