Friday, April 26, 2024

سامان ہنڈیا کے اندر چلا گیا، اُبال آنے کے بعد دھواں اٹھے گا تو پھر بتائیں گے، پرویز الہٰی

سامان ہنڈیا کے اندر چلا گیا، اُبال آنے کے بعد دھواں اٹھے گا تو پھر بتائیں گے، پرویز الہٰی
March 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں سامان ہنڈیا کے اندر چلا گیا ہے۔ ابال آنے کے بعد دھواں اٹھے گا تو پھر بتائیں گے۔ اتنی بڑی ہنڈیا چڑھی ہے تو کچھ تو نکلے گا۔

اس اسے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ نے پیپل ہاؤس کے اے بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے پر 379 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ نے پیپل ہاؤس کے اے بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ پیپل ہاؤس اے بلاک کی تعمیر سے ارکان اسمبلی کو لاہور میں معیاری رہائش میسر ہو گی، پیپل ہاؤس کے پرانے بلاک کو گرا کر 26 نئے سویٹ روم تعمیر کیے جائیں گے۔

محکمہ تعمیرات کے افسران نے اسپیکر چودھری پرویزالٰہی کو منصوبہ سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ اس منصوبے پر 379 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی انعام اکبر مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

وفاقی وزیرآبپاشی چودھری مونس الہٰی نے گجرات میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیار اور انفراسٹرکچر کے مطابق گجرات سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنایا جائے گا۔ گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ کی تکمیل سے بزنس مین، ٹریڈرز سمیت ہر طبقہ کو فائدہ ہوگا۔