Friday, March 29, 2024

پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان پر سلمان خان کو دھمکیاں ملنے لگیں

پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان پر سلمان خان کو دھمکیاں ملنے لگیں
October 1, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی انتہا پسند ہندو سچ برداشت نہ کر سکے۔ پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بولنے والے سلمان خان کو دھمکیاں ملنے لگیں۔ شیو سینا کے رہنما سلمان خان کو سبق سکھانے کی بڑھکیں مارنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبنگ خان پاکستانی فنکاروں کے حق میں کیا بولے انتہا پسند ہندووں کو آگ لگ گئی۔ شیو سینا اپنے ہی ملک کے سپرسٹار کو دھمکیاں دینے لگی۔ شیوسینا کی رہنما منیشا کیانڈے سلمان خان کو سبق سکھانے کی بڑھکیں مارنے لگیں۔ بولیں پاکستانی فنکاروں سے اتنا ہی پیار ہے تو سلمان خان پاکستان چلے جائیں۔ دبنگ خان نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز بلند کی تھی جو انتہا پسندوں کو ہضم نہیں ہوئی اور ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔