Friday, April 19, 2024

سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کردی

سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کردی
September 30, 2016
ممبئی(ویب ڈیسک)دبنگ خان  کادبنگ بیان ڈنکےکی چوٹ پربھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کردی کہتےہیں پاکستانی فنکاردہشت گردنہیں۔ تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ سپرسٹارنےایک تقریب کےدوران صحافی کے سوال پر صاف کہہ دیاکہ  فنکاراوردہشت گردمیں فرق ہوتا ہے فنکار دہشت گرد نہیں ہوتا۔ سلمان خان نے مودی سرکارکوآئینہ دکھاتےہوئےکہاکہ پاکستان کےتمام اداکار حکومت کے پرمٹ اور ویزے پرہی بھارت آتے ہیں کشمیر میں بھارتی بربریت اوردرندگی عالمی برادری کےسامنےلانےپربھارتی حکومت اورمیڈیامسلسل پاکستانیوں کےخلاف زہراگل رہےہیں بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسو سی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگاتےہوئےانہیں آئندہ اپنی فلموں میں کاسٹ نہ کرنے کا اعلان بھی کیاہے۔