Friday, April 26, 2024

پی پی کی ریلی لیاری میں داخل ہوگئی

پی پی کی ریلی لیاری میں داخل ہوگئی
October 16, 2016
  کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹٰی کی  سلام شہدا ریلی لیاری میں داخل ہوگئی ہے ۔جہاں پر بلاول بھٹو خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کی سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےنکالی گئی ریلی لیاری میں داخل ہوگئی ہے ۔ ریلی  اور پی پی کے قائد بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے لوگوں کا جم غفیر لیاری کی لی مارکیٹ میں موجود ہے ۔لیاری میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں اور ہر طرف پارٹی پرچموں کی بھر مار ہےاور پرجوش کارکن اپنے پارٹٰی چیئرمین کے استقبال کیلئے سڑکوں پر آگئے ہیں ۔