Tuesday, April 23, 2024

بلاول بھٹو کی قیادت میں سلام شہدا ریلی کا آغاز ہوگیا

بلاول بھٹو کی قیادت میں سلام شہدا ریلی کا آغاز ہوگیا
October 16, 2016
کراچی(92نیوز)بلاول  بھٹو زرداری کی قیادت میں سلام شہدا ریلی کاآغاز ہوگیا ہے جس میں پی پی کی اہم قیادت موجود ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ کارساز کے نوبرس بعد پیپلزپارٹی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سلام شہدا ریلی نکالی ہے جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری نے کی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی ریلی میں پارٹی کی اہم قیادت موجود ہے جبکہ سانحہ کارساز میں استعمال ہونیوالے ٹرک پر بھی خود بلاول بھٹو پارٹی رہنماوں کےساتھ کھڑے ہوکر ریلی کو لیڈ کررہے ہیں ۔ بلاول بھٹو کے ساتھ  سابق وزرائےاعظم یوسف رضاگیلانی اورراجہ پرویزاشرف بھی  ٹرک پرموجود ہیں  جبکہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی پارٹی کی نوجوان قیادت کے ہمنوا ہیں ۔